فاٹا گیمز،باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کا ٹائٹل خیبر ایجنسی کے ثواب گل کے نام

بدھ 3 جون 2015 18:57

فاٹا گیمز،باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کا ٹائٹل خیبر ایجنسی کے ثواب گل کے نام

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) گورنرخیبر پختونخوافاٹا گیمز کی مناسبت سے منعقدہ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کا ٹائٹل خیبر ایجنسی کے ثواب گل نے اپنے نام کیا جبکہ جونیئر کٹیگری میں باجوڑ ایجنسی کے محمد زیب نے کامیابی حاصل کرلی۔ا س موقع پر صدارتی ایوارڈ یافتہ انٹر نیشنل باکسر لال سعید مہمان خصوصی تھے اس موقع پر فاٹا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد خورشید اقبال اور فاٹا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد ارشاد بھی موجود تھے ۔

پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع باکسنگ جمنازیم میں منعقدہ فاٹا باڈی بلڈنگ مقابلوں میں خیبر ایجنسی ،باجوڑ ایجنسی ،مہمند ایجنسی،اورکزئی ایجنسی اور ساؤتھ وزیرستان سمیت ایف آر ز کے کھلاڑیوں نے بھر پور اندازمیں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

گورنرخیبر پختونخواگیمز کے حوالے سے منعقدہ باڈی بلڈنگ کے 75کلوگرام ویٹ مقابلوں میں خیبر ایجنسی کے ثواب گل نے گولڈ میڈل،عارف اورکزئی نے سلور جبکہ ساؤتھ وزیرستان کے شفیع اﷲ چمپئن نے براؤنزمیڈل جیتا،70کے جی میں باجوڑ ایجنسی کے محمد زیب نے گولڈ اورامجد علی نے دوسری جبکہ آمان اﷲ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

60کے جی میں خیبر ایجنسی کے حمید اﷲ نے پہلی،عبدالجبار نے دوسری اورمحمد عامر تیسری پوزیشن حاصل کرسکے ۔جبکہ ٹائٹل کیلئے ہونیوالے مقابلوں میں خیبر ایجنسی کے ثواب گل نے چمپئن بننے کا اعزازحاصل کیاجبکہ جونیئر کٹیگری میں باجوڑ ایجنسی کے محمد زیب کامیاب رہے ۔آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیش ن لینے والے کھلاڑیوں میں میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں ۔

متعلقہ عنوان :