فلم”عبداللہ“ پاکستان کے سینما گھروں میں کل ریلیز ہوگی
جمعرات 4 جون 2015 12:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) پاکستانی اداکار عمران عباس، ساجد حسن، سعدیہ خان، اور حمید شیخ کی فلم”عبداللہ“ پاکستان کے سینما گھروں میں کل جمعہ کو ریلیز ہوگی۔”عبدللہ“ پاکستان کی واحد فیچر فلم ہے جو اس سال کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
(جاری ہے)
90 منٹ کے دورانیہ کی اس فلم کی کہانی 17 مئی 2011 کو کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں پیش آنے والے ایک واقعہ کے گرد گھومتی ہے جس کے دوران ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ایف سی کی جانب سے دہشتگرد قرار دینے کے بعد پانچ روسی و تاجک شہریوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔
اس واقعہ کو ایک صحافی نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا اور اس فوٹیج کے بعد اس واقعے پر کافی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں۔”عبداللہ“ اس مضمون پر بننے والی پہلی فلم ہے جو بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے اس واقعے پر اٹھنے والے سوالات کے جوابات دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
جوا ایپ پروموشن کیس :ٹک ٹاکر اقراء کنول اور شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم
-
یوٹیوبرعلی حیدرآبادی کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع
-
اداکارہ مومنہ اقبال تنازعہ: جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ کا حکم معطل
-
بھارت نہیں چاہتا پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر رسائی ملے، فیصل قریشی
-
گزشتہ نسل نے مصنوعی ذہانت کی سہولت کے بغیر اپنی تعلیم مکمل کی،عائزہ خان
-
یوٹیوبر علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانت منظور
-
اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ ایم پی اے تنازع، مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
-
ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع،جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
-
جواء ایپ تشہیر کیس،یوٹیوبر اقرا ء کنول اور شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی
-
بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27جولائی تک گرفتاری سے روکدیا
-
معاشقوں و بے وفائی کے باوجود گووندا کو نہیں چھوڑوں گی، سنیتا آہوجا
-
ٹیلرسوئفٹ کی شادی کی تقریب کا کچرا ہاتھوں ہاتھ فروخت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.