سعودی شہریوں کو بادشاہ کے خلاف عدالت جانے کا حق کسی بھی شہری کو بادشاہ اور ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ عدالت کا درازہ کھٹکھٹا سکتا ہے،کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں، سب لوگ برابر ہیں
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کااعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب مل گیا
جمعرات 4 جون 2015 12:41
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء )خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت کے کسی بھی شہری کو بادشاہ اور ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ عدالت کا درازہ کھٹکھٹا سکتا ہے، آئین کی رو سے کسی کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے سب لوگ برابر ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ بات جدہ میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے کہا کہ بعض ممالک کے باد شاہوں اور سربراہان مملکت کو آئینی تحفظ حاصل ہوتا ہے اور کوئی عام شہری ان کے خلاف عدالتی چارہ جوئی نہیں کرسکتا۔ یہاں ایسا نہیں ہے۔(جاری ہے)
کوئی بھی سعودی شہری جسے بادشاہ، ولی عہد یا حکمران خاندان کے کسی فرد کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ عدالت میں دعویٰ دائر کرسکتا ہے۔
شاہ سلمان نے یاد دلایا کہ آل سعود کے بانی اور ملک کے پہلے فرمانروا شاہ عبدالعزیزکے خلاف بھی عدالت میں ایک دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔ الشیخ سعد بن عتیق اس وقت ریاض کے چیف جسٹس تھے۔ وہ شاہ عبدالعزیز کے پاس آئے اور انہیں بتایا کہ ایک شہری نے ان کے خلاف دعویٰ دائر کیا ہے۔ شاہ سلمان نے انہیں بٹھایا اور جج نے وہیں پر مدعی اور مدعا علیہ کے درمیان مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالعزیز نے ہمارے لیے اپنی ذات سے مثال قائم کردی ہے اس کے بعد کوئی بھی عہدیدارحتیٰ کہ بادشاہ مملکت ، ولی عہد اور شاہی خاندان کا کوئی فرد بھی آئین سے بالا نہیں ہے۔شاہ سلمان نے کہا کہ کتاب اللہ، سنت رسول اور خلفاء راشدین کا طریقہ ہمارا دستور ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اسلام کے سائے میں امن و استحکام کی زندگی بسرکررہے ہیں۔ میں تمام شہریوں کو کہتا ہوں کہ اگر وہ ہم میں کوئی خامی دیکھیں تو ہمارے دروازے ان کے لیے ہروقت کھلے ہیں وہ آئیں۔ ہمارے ساتھ بیٹھیں۔ ہم ہرشکایت کا ازالہ کریں گے۔شاہ سلمان نے عوام اور حکمران طبقے کو کتاب اللہ اورسنت رسول پرعمل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ ہرشخص اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احساس جوابدہی کے ساتھ انجام دے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.