ملک میں خواتین کی تراویح میں شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے، سعودی وزارتِ مذہبی امور
ہفتہ 6 جون 2015 18:47
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) سعودی عرب کی وزارتِ مذہبی امور و اوقاف نے خواتین کی تراویح میں شرکت پر پابندی سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ رمضان کے دوران خواتین کی تروایح میں شرکت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ مذہبی امور کے ایک عہدے دار نے کہا کہ اس طرح کی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ مشرقی صوبے یا کہیں اور خواتین کو رمضان کے دوران تراویح میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے ایک مقامی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں ملک میں انتشار پیدا کرنے کے ارادے کے تحت پھیلائی گئی ہیں۔نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست کے ساتھ مذکورہ عہدے دار نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے اس مسئلے کے بارے میں مساجد کے پیش اماموں کو کوئی سرکلر نہیں بھیجا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاہم مشرقی صوبے کی کچھ مساجد میں المناک سانحات سے بچنے کے لیے مقدس مہینے کے دوران اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں کچھ سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دمام، دہران، الخبر، قطیف اور دیگر صوبوں میں 150 مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔ وزارتِ داخلہ سیکیورٹی انتظامات میں ہم آہنگی پیدا کی تھی۔قطیف اور دمام کی مساجد پر دہشت گرد حملوں کے بعد سعودی عرب میں 94 ہزار تین سو سے زائد مساجد میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.