صدام کے قریبی ساتھی طارق عزیز کو اردن میں دفنانے کی اجازت دیدی گئی

اتوار 7 جون 2015 18:44

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء)عراق کے سابق نائب وزیراعظم ا وزیر خارجہ طارق عزیز کو اردن میں دفن کرنے کی اجازت دیدی گئی ۔عالمی میڈیا کے مطابق سابق عراقی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ طارق عزیز کو اردن میں دفنانے کی اجازت دیدی گی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق عراقی آمر صدام حسین کے انتہائی قریبی ساتھی طارق عزیز جمعے کے دن عراق کی ایک جیل میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث اناسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

صدام کے دور میں ہزاروں عراقیوں کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں انہیں 2010ء میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ عراق پر امریکی اتحادی فورسز کے حملے کے بعد وہ 2003ء سے جیل میں قید تھے۔ اِس دوران طارق عزیز کا خاندان اردن منتقل ہو گیا تھا اور اس کی درخواست پر بغداد حکومت نے طارق عزیز کو اردن میں دفن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔