اطالوی کوسٹ گارڈ نے ایک دن میں سمندر میں بھٹکتے 3 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن بچا لیے

اتوار 7 جون 2015 18:44

رومّ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء)اطالوی کوسٹ گارڈ نے ایک دن میں 15 کشتیوں میں سوار ساڑھے3 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو بچا نے کو دعویٰ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ صرف ایک دن میں پندرہ کشتیوں میں سوار ساڑھے تین ہزار ایسے غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا جو لیبیا سے بحیرہ روم کے راستے یورپی یونین میں داخلے کے لیے اٹلی کی طرف سفر پر تھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یورپ پہنچنے کے خواہش مند یہ ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن جن پندرہ کشتیوں پر سوار تھے، وہ کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں۔ اٹلی کی سمندری حدود کی نگرانی کرنے والے کوسٹ گارڈز کے مطابق یورپ میں پناہ کے متلاشی یہ مہاجرین لیبیا کی ساحلی پٹی سے قریب 45 میل دور کھلے سمندر میں بھٹک رہے تھے اور ہفتہ چھ جون کی صبح ان پر سوار مسافروں میں سے کئی ایک نے سیٹلائٹ ٹیلی فونوں کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر مدد کی اپیلیں بھی کی تھیں۔