روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے میانمار اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کریں: ملالہ یوسفزئی

muhammad ali محمد علی پیر 8 جون 2015 18:43

روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے میانمار اور اقوام ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8جون 2015 ء) ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے میانمار اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کریں۔تفصیلات کے مطابق روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار اور اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔روہنگیا مسلمان جہاں نسلوں سے رہ رہے ہیں انہیں وہاں کی شہریت کا حق حاصل ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کو یکساں حقوق اور مساوی مواقع دیے جانے چاہئیں اور ان کے ساتھ عزت و احترام کا سلوک کیا جانا چاہیئے۔