بھارت کا پاکستانی سفارتکار کو ویزا جاری کرنے سے انکار

پیر 8 جون 2015 19:29

بھارت کا پاکستانی سفارتکار کو ویزا جاری کرنے سے انکار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) بھارت نے ایک پاکستانی سفارتکار کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا۔پیر کو بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی جانب سے دو یوگا انسٹرکٹرز کو ویزا جاری کرنے سے انکار کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اسلام آباد نے اپنے ایک سفارتکار کو ویزے کے لئے اپلائی کیا تھا اور اس کو دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم بھارتی حکام نے بغیر وجہ بتائے ویزے سے انکار کر دیا تاہم رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنے دو یوگا انسٹرکٹرز کو ویزا نہ ملنے کے بعد پاکستانی سفارتکار کو ویزا جاری کرنے سے انکار کیا جو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں 21 جون کو بھارتی اہلکاروں کے لئے تربیتی کورس شروع کرنے والے تھے تاہم پاکستان کے ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ یوگا انسٹرکٹرز کا ویزہ اب بھی زیرغور ہے۔

متعلقہ عنوان :