پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، ٹیسٹ سیریز 17 جون سے شروع ہوگی
منگل 9 جون 2015 13:12
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکاپہنچ گئی ہے،قومی ٹیم کل بدھ کو پریکٹس کر ے گی ،اور پرسوں سری لنکا اے کیخلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ جبکہ17 جون سے دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا آغاز ہوگا۔قومی ٹیم دورے میں تین ٹیسٹ کے علاوہ پانچ ون ڈے اوردوٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی محدود اوورزکے میچوں کیلیے ٹیم کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔
سیریزکاپہلا ٹیسٹ سترہ جون کو گال میں شروع ہوگا،مصباح الحق کی قیادت میں مہمان ٹیم آئی لینڈزمیں کھیلے گئے 10 میچز میں دوبار ہی سرخرو ہوئی۔ اس بار ریکارڈ بہتر کرنے کے لیے تینوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی پیش کرنا ہوگی، پندرہ رکنی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے دوسرے پلیئرز میں نائب کپتان اظہر علی، محمد حفیظ ، احمد شہزاد، شان مسعود، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، جنید خان، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.