گلگت بلتستان بھارت کا حصہ ہے ، بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ
منگل 9 جون 2015 16:12
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) گلگت بلتستان کو ایک بار پھر بھارت کا حصہ قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بارے میں مرکزی حکومت کی پوزیشن پہلے ہی واضح تھی اور اس ضمن میں سمجھوتا کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جتندر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے آئین میں گلگت بلتستان کو الگ خطہ قرار دیا گیا ہے جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ گلگت بلتستان بھارت کا تھا اور اس کو حاصل کرنے کے لئے مرکزی حکومت بین الاقوامی برادری پر دباؤ ڈالے گی۔
اور جب تک یہ خطہ حاصل نہ کیا گیا جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھی بھارت کا تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ جبکہ سرحد پار کشمیر پر پاکستان نے غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس کو ہماری کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.