ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خضدار میں میں پہلی باردو روزہ تعلیمی وکتب میلہ 13اور14جون کو منعقد کیا جائے گا
بدھ 10 جون 2015 17:53
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خضدار میں میں پہلی باردو روزہ تعلیمی وکتب میلہ 13اور14جون کو منعقد کیا جارہاہے ۔ جس کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دید ی گئی ہے ۔ شہر میں وال چاکنگ ، ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تقاریر، ملی نغمے، شعائری، اور ٹیبلوکے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے بچوں کی جانب سے ریہرسل مشق کا سلسلہ جاری ہے۔
تعلیمی اداروں کے سربراہان اور پرنسپلز و پروفیسرز کو کتب میلہ کی تیاریوں کے لئے الگ الگ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کتب میلہ کی کامیابی کے لئے کام کررہے ہیں ۔ جب کہ کتب میلہ کے بعد میونسپل کارپوریشن میں قائم لائبریری میں مذید کتب شامل کرکے اسے عام شہریوں کے لئے کھولا جارہاہے۔(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کے باعث خضدار میں دو روزہ تعلیم اور کتب میلہ کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے جارہاہے ۔
جبکہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء بھی بے چینی کے ساتھ کتب میلہ کا انتظار کررہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کے مطابق دو روزہ کتب میلہ کا مقصد کتب بینی کے شوق میں اضافہ کرنا اور طالب علموں سمیت تمام مکاتب فکر میں کتابوں کے ذوق اور رجحان کو بڑھاناہے کتب میلہ میں بڑے پیمانے پر کتابوں کے اسٹائلز لگانے کے علاوہ ثقافتی علاقائی اشیاء کے اسٹائلز بھی لگائے جائیں گے۔ جس سلسلے کا ہم آغاز کررہے ہیں انشاء اﷲ اس کے مستقبل و قریب میں علم ، درسگاہوں پربہت اچھے اثرات مرتب ہونگے ۔ کتب میلہ کا مقصدبھی کتابوں سے بے نیازی کو ختم کرکے اسے زندگی کا رفیق بناناہے ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.