قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری
معیشت درست کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،شیخ رشید احمد زرعی مداخل کی قیمتوں میں کمی کی جائے،چوہدری اشرف پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبہ پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے،صاحبزادہ طارق اللہ
بدھ 10 جون 2015 18:35
اسلام آباد ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث بدھ کو بھی جاری رہی اس دوران اراکین کی جانب سے بجٹ پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو آیا جبکہ اراکین نے بجٹ میں بہتری کے لئے مختلف تجاویز بھی دیں جن میں سمگلنگ پر قابو پانے، کسٹم کے محکمہ کو درست کرنے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم سے کم 10 فیصد اضافہ اور پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے پارلیمنٹ کی نگران کمیٹی کا قیام شامل تھا۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2015-16ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بجٹ سے پڑے لکھے طبقے کو بڑی توقعات ہوتی ہیں، حکومت قوم کو ایل این جی کی قیمت بتائے، یہ پوچھنا ہمارا حق بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں سے آٹا ملز مالکان 1100 روپے فی من کے حساب سے گندم خرید رہے ہیں جو نا انصافی ہے، اگر ہم سمگلنگ پر قابو پا لیں اور کسٹم کے محکمہ کو درست کر لیں تو ہمیں آئی ایم ایف یا ورلڈ بینک کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.