دشمن ہمارے نوجوانوں کو استعمال کرکے پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرناچاہتاہے ، عبد الرحمان مکی
نوجوان سازشوں کوسمجھیں ،مودی کی جانب سے پاکستان کو دولخت کرنے کے اعتراف کوکسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ نریندر مودی نے اعلانیہ طور پر یہ بات قبول کی ہے کہ مشرقی پاکستان بنانے میں انڈیا کا بہت بڑا کردار تھا۔بھارت منظم سازشوں کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے، نوجوانوں کو دشمن کی سازشوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے سیمینار سے خطاب
بدھ 10 جون 2015 21:50
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) جماعةالدعوة پاکستان کے سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ ۔ آج پاکستان خارجی محاذوں کے ساتھ داخلی محاذوں پر بھی کامیابیاں حاصل کررہاہے۔دشمن ہمارے نوجوانوں کو استعمال کرکے پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرناچاہتاہے مگرہم نوجوانوں کو یہ شعور دیناچاہتے ہیں کہ وہ ان سازشوں کوسمجھیں ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو دولخت کرنے کے اعتراف کوکسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔
نریندر مودی نے اعلانیہ طور پر یہ بات قبول کی ہے کہ مشرقی پاکستان بنانے میں انڈیا کا بہت بڑا کردار تھا۔بھارت منظم سازشوں کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔(جاری ہے)
طلباپاکستان کے دفاع واستحکام کے لیے ہراول دستہ ہیں۔طلبانے دفاع پاکستان کے لیے ہرمحاذ پر قربانیاں دی ہیں‘ آج بھی طلبا کے انہی جذبوں کی ضرورت ہے۔
ہمارے نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جنھوں نے اپنی صلاحیتوں اوراپنے علم وہنر سے ملک وملت کی تعمیر کرنی ہے۔ دشمنانِ اسلام یہ چاہتے ہیں کہ انکے دل و دماغ سے اسلام کی روح کو نکال دیاجائے مگرہم ان نوجوانوں کو دشمن کی سازشوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبا ل سٹیڈیم میں واقع ایک مقامی ہوٹل میں المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام ”طلباء اور پاکستان کا استحکام“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسئول راشد علی،وقار عظیم مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس فیصل آباد، محمد اعجاز مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس ایگریکلچر یونیورسٹی ، ڈاکٹر رضوان محمود، محسن نصیر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں کرتا ہے لیکن سرحد پار دہشت گردی کی بنیاد اس نے خود رکھی ہے جس کا اعتراف اس کے وزیر اعظم نے کیا ہے۔بھارتی جارحیت کی بنیاد پر پاکستان کے کسی حصہ کو الگ کرنا ہرگز قبول نہیں کرنا چاہیے تھا۔ آج پھر اسی تحریک کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ بنگلہ دیش میں ایک تقریب میں نریندر مودی کو ایوارڈ دیکر پاکستان اور مسلم دشمنی کا واضح ثبوت دیا گیا ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے ایک حصہ کو الگ کرنے کی خاطر باقاعدہ فوج داخل کرنے کے اعتراف کے بعد بھی دوستانہ تعلقات جیسی پالیسی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔تکفیری اورخارجی فتنوں کی اصلیت کوجانیں اورلاالٰہ الااللہ کے پاکستان کے دفاع،استحکام اور ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کاادراک کریں۔انہوں نے کہاکہ آج حکومت پاکستان کومسئلہ کشمیرپرسخت اوردوٹوک مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ بھارت پریہ واضح کیاجائے کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسیع کرنا چاہیے اوراسلامی ممالک کے اتحاد میں کردارادا کرناچاہیے۔ انہوں نے طلبا پرزور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کوملک وقوم کے لیے خرچ کریں اور دشمن کے پروپیگنڈے کی زدمیں نہ آئیں۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسئول محمد راشد کاکہناتھا کہ آج دشمن نے پاکستان کے نوجوانوں کوہدف بنارکھاہے۔ اس نے فکری وسیاسی محاذوں پرہمیں شکست دینے کا عہدکیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں طرح طرح کے پروپیگنڈے پھیلائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طلباکو آج ان تمام سازشوں کاجواب دیناہے اورقوم کی تعمیروترقی میں اپناکردارادا ہے`مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.