سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ایک اورپاکستانی کا سرقلم
جمعرات 11 جون 2015 11:46
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار پاکستانی ملزم نذیراحمد کوجرم ثابت ہونے پر جدہ میں سزائے موت دی گئی۔
(جاری ہے)
اس کے ساتھ ہی سعودی عرب میں رواں برس سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 98 ہوگئی،گزشتہ برس سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 87 تھی جس میں 13 پاکستانی بھی شامل تھے جبکہ 1995 میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ایک سو بانوے افراد کے سر قلم کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے قوانین میں ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر موت کی سزا مقرر ہے اور اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر بڑے پیمانے پر مجرموں کو سزائے موت دی جاتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.