ارجنٹائن میں مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال
جمعرات 11 جون 2015 12:16
بیونس آئرس ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ارجنٹائن میں مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف ہزاروں افراد نے ہڑتال کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہڑتال کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
(جاری ہے)
شرکاء نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔
ہڑتال کے باعث شہر میں ذرائع نقل و حمل کا نظام بری طرح متاثر ہوا، متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، بسوں، ٹرالوں اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی بند ہو کر رہ گئی۔ ہڑتال کی وجہ سے شہر کی گلیوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر جمع ہو گئے۔ ٹریڈ یونینوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ہڑتالوں کا یہ سلسلہ طویل ہو سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.