شنگھائی میں اداکارہ پر ٹیلی ویژن سکرین سے ایک شخص کو گھورنے پر مقدمہ درج
جمعرات 11 جون 2015 12:48
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)چین میں ایک اداکارہ پر اس الزام میں مقدمہ دائر کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے ٹیلی ویژن سے ایک شخص کو انتہائی شدت سے گھور کر دیکھا۔شنگھائی میں ایک شخص نے ژاوٴ وی نامی اداکارہ کو ٹی وی پر آنے والی سیریز ’ٹائیگر موم‘ میں دیکھنے کے بعد یہ شکایت درج کرائی۔چین میں نئے قانون کے سبب عدالتوں کے لیے اس طرح کے بے بنیاد مقدموں کو مسترد کرنا مشکل ہو گیا ہے، جس کے سبب اس طرح کی مقدموں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ قانون یکم مئی سے نافذ ہوا ہے جس کے بعد ایسے مقدمات کی تعداد میں 29 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔عدالت کے افسران نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا یہ مقدمہ تسلیم کر لیا گیا ہے۔ اس شخص کا الزام ہے کہ ژاوٴ کے گھورنے کے سبب انھیں روحانی نقصان ہوا ہے-ٹی وی سیریز میں ژاوٴ ایک ایسی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنی بیٹی کی تعلیم کے لیے اس پر شدید دباوٴ ڈالتی رہتی ہیں جبکہ بچی کا باپ اسے مزید آزادی دینے کے حق میں ہے۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.