کیویز کے خلاف مسلسل دوسرے ون ڈے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرینگے، این مورگن
جمعرات 11 جون 2015 13:24
لندن ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایوان مورگن نے کہا ہے کہ کیویز کے خلاف مسلسل دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ون ڈے میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم نے جس طرح سے شاندار کم بیک کیا ہے یہ قابل ستائش ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کھلاڑی اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، اپنے ایک بیان میں انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور کیویز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کارکردگی ورلڈ کپ سے یکسر مختلف تھی، سینئرز کھلاڑیوں کی کارکردگی غیرمعمولی رہی اور اس کے ساتھ ساتھ نئے پلیئرز کی پرفارمنس بھی حوصلہ افزا رہی، عدیل راشد نے جس طرح سے گیند اور بلے کے ساتھ کارکردگی دکھائی وہ پلس پوائنٹ ہے تاہم سیریز جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو لندن میں کھیلا جائیگا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.