امریکی صدر اوباما شیعہ مسلمان ہیں، سابق عراقی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ
جمعرات 11 جون 2015 13:39
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) امریکی اور خلیجی میڈیا کے مطابق ایک سابق عراقی رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما شیعہمسلمان ہیں اس لئے انکے ایران سے اچھے تعلقات ہیں، اوباما کا درمیانی نام ’حسین ‘ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شیعہ مسلمان ہیں۔
(جاری ہے)
امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے اپنے مضمون میں لکھا کہ اوباما کے مسلمان ہونے کے سازشی نظریات میں ایک نیا رخ آیا ہے، یو ٹیوب پر عراقی رکن پارلیمنٹ نے اسے شیعہ ثابت کرنے کے لئے غیر معمولی وضاحت پیش کی، جس میں اس نے ثابت کرنے کی کوشش کی اوباما ایران کی طرف ہمدردانہ رجحان کیوں رکھتا ہے۔
اپنے والدین کے شیعہ پس منظر کی وجہ سے اوباما ایران کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ امریکی قارئین کو یہ بات صدمے سے دوچار کرسکتی ہے، جب انہیں پتہ چلے کہ ایک باعمل عیسائی پر ایک خفیہ اسلامی ایجنڈے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ اوباما کے صدارتی انتخابات سے قبل بھی ان کے مسلمان ہونے کی افواہیں زیر گردش رہی، ان کے والد کو مسلمان بیان کیا گیا اور کہا گیا کہ اوباما نے انڈونیشیا میں ایک بنیاد پرست اسلامی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ گزشتہ برس ایک سروے کے مطابق 54فیصد ری پلیکن یہ سمجھتے ہیں کہ اوباما مسلمان ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.