وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں خیبر پختونخوا کی معیشت کی ازسر نو بحالی کے لئے انکم ٹیکس اور ٹرن اوور ٹیکس میں 5 سال کے لئے چھوٹ خوش آئند اقدام ہے، دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبے کی حیثیت سے خیبرپختونخوا کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے اس صوبے کی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے تاہم اس مقصد کے لئے حکومت کی سرپرستی درکار ہے، افغانستان کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کرنے کی ضرورت ہے
خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرفواد ا سحق کی اے پی پی سے گفتگو
جمعرات 11 جون 2015 14:20
اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرفواد ا سحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خیبر پختونخوا کی دہشت گردی سے متاثرہ معیشت کی ازسر نو بحالی کے لئے انکم ٹیکس اور ٹرن اوور ٹیکس میں 5 سال کے لئے چھوٹ دینا خوش آئند اقدام ہے، دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبے کی حیثیت سے خیبرپختونخوا کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے اس صوبے کی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے تاہم اس مقصد کے لئے حکومت کی سرپرستی درکار ہے، افغانستان کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
فواد اسحا ق نے کہاکہ صوبے میں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے صنعتکار اور کاروباری طبقہ نامساعد حالات میں بڑی دلیری اور محنت سے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسیوں میں استحکام سے صوبے میں انڈسٹریلائزیشن اور کاروبار کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے نجی شعبہ اور حکومت مل کر اس صوبے کی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کرسکتے ہیں اور اس مقصد کے لئے حکومت کی سرپرستی درکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ کھانے پینے کی اشیاء کی افغانستان کو پاکستانی روپے میں برآمد کرنے کی اجازت دینے سے صوبے میں صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور بیمار صنعتی یونٹوں کو فعال بنانے میں مدد ملے گی، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی سے صوبے میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے متاثرہ اس صوبے کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل میں اس مالیاتی پیکیج سے کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ کمرشل بینک اس صوبے میں لینڈنگ کرنے سے کتراتے ہیں کیونکہ صوبے میں کمرشل بینک 37 فیصد ڈیپازٹ لے رہے ہیں جبکہ لینڈنگ کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہے ۔انہوں نے افغانستان کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کرنے کی ضرورت پرزور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت تجارتی حجم تقریباً2 ارب ڈالر ہے جسے 5ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقے میں صنعتی ترقی کے لئے امن وامان کی صورتحال کا براہ راست تعلق ہوتا ہے حکومت کو امن وامان کی طرف زیادہ توجہ دینا چاہئے تاکہ صوبے میں صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوں ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.