جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی بولنے کی اجازت نہ ملنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے
جمعرات 11 جون 2015 15:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر کے چلے گئے ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ 2015-16ء پر بحث جاری تھی کہ جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر خان نے اپنی نشست سے کھڑے ہوکر نکتہ اعتراض پر بات کرنا چاہی تو سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ بجٹ اجلاس ہے اور آپ کی جماعت کیلئے جو وقت مختص کیا گیا تھا وہ پورا ہو چکا ہے، لہٰذا آپ کو بات کرنے کی اجازت نہیں مل سکتی۔
جس پر شیر اکبر خان نے کہا کہ میں ایک اہم معاملے پر بات کرنا چاہتا ہوں، ورنہ واک آؤٹ کر کے باہر چلا جاؤں گا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں اعلان کر چکا ہوں کہ ایم این اے صاحبزادہ یعقوب علی خان بجٹ پر تقریر کریں گے آپ بیشک واک آؤٹ کرلیں آپ کو تقریر کی اجازت نہیں مل سکتی۔ اس پر ایم این اے شیر اکبر خان واک آؤٹ کر کے قومی اسمبلی کے اجلاس سے چلے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.