سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا ہیلری کے صدر منتخب ہونے کی صورت میں مفت میں لکچر دینے کا اعلان
جمعرات 11 جون 2015 21:21
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اگران کی اہلیہ ہیلری کلنٹن آئندہ صدارتی انتخابات میں ملک کی صدر منتخب ہوگئیں تو وہ مفت میں لکچر دیا کریں گے اور اس کے پیسے وصول نہیں کریں گے۔’’بلومبرگ‘‘ ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق صدرکا کہنا تھا کہ میں اپنی اہلیہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد بھی اپنے پسندیدہ موضوعات پرلیکچر دیتا رہوں گا تاہم ان کا معاوضہ وصول نہیں کروں گا۔
قبل ازیں ایک دوسرے انٹرویو میں جب صدر کلنٹن سے پوچھا گیا کہ جب ان کی اہلیہ وزیر خارجہ تھیں تو کیا انہوں نے "کلنٹن فاؤنڈیشن" کو فنڈز کی فراہمی کو ترجیح دی تھی تو انہوں نے اس کی تردید کی اور کہا کہ ہیلری نے اپنے وزارت خارجہ کے دور میں ترجیحی بنیادوں پر کسی قسم کے فنڈز فراہم نہیں کیے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ امریکی ری پبلیکن پارٹی سے وابستہ سیاست دانوں کی جانب سے بل کلنٹن اوران کی اہلیہ ہیلری کلنٹن کو بھاری معاوضوں کے بدلے میں اندرون اور بیرون ملک لیکچر دینے اور تقاریر کے بدلے میں لاکھوں ڈالر کی رقوم حاصل کرنے کے مشغلے کو کڑی تنقید نا نشانہ بنایا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ پیسے لیکر لیکچر دینا مفادات کی کشاکش کو بڑھانے کا موجب بن سکتا ہے۔سابق صدرنے مخالفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگران کی اہلیہ 2016ء صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے کیبعد وائیٹ ہاؤس کی طاقت ور سیٹ حاصل کرتی ہیں تو اس صورت میں وہ مفت میں لیکچر دیاکریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.