راولپنڈی‘ پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی‘ 21 جواری داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار
جمعرات 11 جون 2015 22:18
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے21 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم اور موبائل فون برآمد کرلیے ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔
(جاری ہے)
واقعات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص محلہ مسلم آبادکے علاقہ میں جواء کھیل رہے ہیں جس پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کے12 ملزمان حاجی اظہر ، عارف ، بخت جمال وغیرہ کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ14360/-روپے،10عدد موبائل فون برآمد کر لئے ۔
جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے ڈھوک فرمان علی کے علاقہ میں بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے 04ملزمان اشفاق اور ابرار وغیرہ کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے نقد رقم مبلغ 7600/-روپے اور 05موبائل فون برآمد کر لئے اور تھانہ ٹیکسلا پولیس نے موہڑہ شاہ ولی کے علاقہ میں انعام کا لالچ دے کر پرچی جواء کراتے ہوئے 04ملزمان یاسر ، قمر غلام اور نوید وغیرہ کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے نقد رقم 3900/-روپے اور 03موبائل فون معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.