سعودی اتحادی طیاروں نے حوثیوں کی”کاتیوشا“میزائل داغنے کی صلاحیت تباہ کردی
جمعہ 12 جون 2015 16:22
جازان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء )سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے دوران اتحادی طیاروں نے باغیوں کی جانب سے کاتیوشا میزائل داغنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مسلح افواج نے کارروائی کر کے یمنی سرحد کے اندر حوثیوں کے ان مکانات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جہاں سے کاتیوشا میزائل داغے جانے تھے۔
قبل ازیں سعودی عرب کی بارڈر فورسز نے سرحدی شہر جازان کے ایک ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے والے حوثی باغیوں کا گھیراؤ کر لیا تھا۔(جاری ہے)
العربیہ ٹی وی محصور حوثیوں کے خلاف جاری کارروائی کی لمہ بہ لمحہ رپورٹنگ کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی فوج نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔حوثیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ یمن کے ساتھ پوری سرحد ممنوعہ علاقہ ہے۔ اگر دوسری جانب سے کسی قسم کی دراندازی کی کوشش کی جاتی ہے تو بارڈر فورسز اس کا سخت جواب دینے اور کسی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔گذشتہ شام سرحدی شہر ظہران کی طرف آنے والی حوثیوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.