یمنی باغیوں کے خلاف اتحادی فضائی حملوں میں تیزی
ہفتہ 13 جون 2015 12:15
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء )عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کو علی الصباح صنعاء کے علاقوں دار الرئاسہ اور جبل النھدین میں واقع حوثی اور صالح ملیشیا کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اتحادی طیاروں نے باغی قیادت کے متعدد گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔درایں اثنا لڑاکا طیاروں نے عدن کے علاقہ البساتین اور المنصورہ شہر کی رہائشی کالونیوں پر بھی بمباری کی جس میں مقامی صحافیوں کے مطابق متعدد افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
عدن کے مغربی علاقے بئر عدن میں باغیوں کی جانب سے دراندازی کی ناکام کوشش کے بعد پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ آزال صوبے میں باغیوں کے خلاف سرگرم عوامی مزاحمتی کمیٹیوں نے مخالفین پر مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔(جاری ہے)
آزال صوبہ صعدہ، عمران، صنعاء اور ذمار کے علاقوں پر مشتمل ہے۔ یہ علاقے صالح اور حوثی ملیشیا کے باغیوں کا مرکز سمجھے جاتے ہیں۔
جنوبی صنعاء میں جبل النھدین کے علاقے میں اسلحہ گوداموں پر یکے بعد دیگرے کئے جانے والے چار حملوں میں حوثیوں کے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جنگی جہازوں نے جنوبی صنعا کے دار سلم علاقے میں واقع معزول صدر علی عبداللہ صالح کے بھائی علی صالح الاحمر کے گھر کو نشانہ بنایا۔ علی عبداللہ صالح کے بیٹے یحیی محمد عبداللہ صالح اور مارب کے مغربی علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانے بھی ہفتے کے روز کا جانے والی فضائی کارروائیوں کا خصوصی ہدف بننے۔اتحادی فوج کے فضائی حملوں ایسے وقت میں جاری ہیں کہ جب زمین پر صالح اور حوثی ملیشیا کئی علاقوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ باغی ملیشیا کے جنگجووں نے تعز کی متعدد رہائشی کالونیوں پر گولا باری کی جس کی زد میں آ کر عام شہریوں کی بڑی تعداد ہلاک ہو زخمی ہوئی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.