شام، باغیوں کی برتری کے بعد حکومت کا ایئربیس پر قبضہ
ہفتہ 13 جون 2015 12:21
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) شام کی حزب مخالف کے سرگرم کارکنوں نے بتایا ہے کہ حکومت نے جنوبی شام میں قائم ایک فضائی اڈے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس پر کچھ روز قبل مغرب کے حامی باغی گروپ نے قبضہ جما لیا تھا۔’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ کے مطابق، حکومتی افواج کی جانب سے کیے گئے بم حملوں کے بعد جنوبی محاذ کے اتحادی جنگجووٴں نے صوبہ سویدہ میں الطلحیٰ ایئربیس خالی کردیا۔
برطانیہ میں قائم اس گروپ نے ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی۔ لیکن، سرکاری تحویل میں کام کرنے والے شامی عرب خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ فوجی دستوں نے ہوائی اڈے پر ہونے والے متعدد حملوں کو پسپہ کردیا، جن میں کم از کم 100 افراد، جنھیں ’دہشت گرد‘ قرار دیا گیا ہے، ہلاک ہوئے جب کہ درجنوں بکتربند گاڑیاں تباہ ہوئیں۔(جاری ہے)
حکومت اس بات کی تردید کرتی رہی ہے کہ جمعرات کو باغیوں کے حملے میں کسی بھی وقت اْس کے ہاتھوں سے ایئرپورٹ کا قبضہ چھینا گیا تھا، جس دوران پہلی بار صوبہ سویدہ میں باغیوں نے پیش رفت دکھائی تھی۔
النصرہ جنگجو اور دیگر مذہبی انتہا پسند گروہ، مثلاً داعش، حالیہ ہفتوں کے دوران حملے کرتے رہے ہیں، جس صورت حال کے باعث یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے آیا اس موڑ پر لڑائی میں باغیوں کو برتری حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.