نابلس، فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پراسرائیلی فوجیوں کی آنسو گیس کی شیلنگ ، لاٹھی چارج،5 مظاہرین زخمی
ہفتہ 13 جون 2015 12:27
نابلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) فلسطینی مقبوضہ شہر نابلس میں یہودی کالونیوں کی وجہ سے پچھلے 13سال سے بند مرکزی شاہراہ کے کھولے جانے کیلئے نکالی گئی فلسطینیوں کی ریلی پر اسرائیلی فوجیوں نے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق نابلس میں کفر قدومیم نامی یہودی کالونی کئی سال قبل تعمیر کی گئی تھی، اس کالونی کی آڑ میں صہیونی فوجیوں نے شہر کی مرکزی شاہراہ پچھلے 13سال سے بند کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کوسخت مشکلات پیش آرہی ہیں، فلسطینی شہر ہر ہفتے سڑک کھولے جانے کے حق میں ریلیاں اور جلسے جلوس منعقد کرتے ہیں۔
مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ صہیونی فوج نے اجتماع کے بعد نکالی گئی پرامن ریلی پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ان میں سے ایک 20 سالہ محمد ماجد نامی شہری کے پیٹ میں ربڑ کے خول میں لپٹی دو دھاتی گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔(جاری ہے)
ریلی میں شریک ابراہیم موسیٰ، محمد نضال اور ایمن فاروق کو بھی گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔
درجنوں افراد آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف پرامن فلسطینی ریلی کو نشانہ بنایا بلکہ ایمبولینسوں اور طبی عملے کو زخمیوں تک گھنٹوں رسائی بھی نہیں دی گئی جس کے باعث زخمیوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.