(ن) کی حکومت کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا اعزاز حاصل ہوا ‘ رانا بابر حسین
ہفتہ 13 جون 2015 14:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے بجٹ میں صوبائی اور ضلعی سطح پر مجموعی طور پر سب سے بڑی رقم یعنی تقریبا تین سو دس ارب بیس کروڑ روپے مختلف کیے جا رہے ہیں ، یہ رقم کل بجٹ کا ستائیس فیصد ہے ، اسی طرح صحت عامہ کے شعبے میں میں ایک سو چھیاسٹھ ارب تیرہ کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جو کہ بجٹ کا چودہ فیصد ہے ۔
دیہی عوام کی ترقی اور زراعت کے فروغ کے لئے مجوعی طور پر مختلف شعبوں میں ایک سو چوالیس ارب انتالیس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ کل بجٹ کا ساڑھے بارہ فیصد ہے ۔ گزشتہ روز انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔(جاری ہے)
چین کی طرف سے پاکستان میں چھیالیس ارب ڈالر کے تاریخی پیکج کا اعلان ہے ۔
میرا یقین ہے کہ یہ سرمایہ کاری ملکی معیشت کی تقدیر بدل دے گی ۔ملک میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک شاندار دور کا آغاز ہو گا ۔ یہ تاریخی پیکج پاک چین دوستی کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور پاکستانی عوام پر چین کے غیرمعمولی اعتماد کا عکاس ہے اس وقت پنجاب میں وفاقی حکومت اور پنجاب کی صوبائی حکومت کے تحت مجموعی طورر پر توانائی کے چھ سو اٹھارہ ارب روپے کی منصوبے زیر تکمیل ہیں ، ان منصوبوں میں حکومت پنجاب دو سو اٹھاون ارب روپے کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔
جبکہ پنجاب میں لگنے والے بجلی کے منصوبوں میں چین کی طرف سے تین سو ساٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ پنجاب میں لوڈ سنٹرز کے قریب ایک سو پچاس میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے چار پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں جن پر نوے ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔ یہ پاور پلانٹس لاہور ، ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں لگائے جائیں گے ۔ حکومت پنجاب نے دس ارب روپے کی لاگت سے بیس میگا واٹ بجلی کے چار ہائیڈل پاور پراجیکٹس مرالہ ، پاکپتن ، چیانوالی اور Deg Out fall میں شروع کیے ہیں ۔ مرالہ اور پاکپتن کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔ نظام کو بہتر بنانے کی غرص سے محکمہ آبپاشی کے لئے پچاس ارب تراسی کروڑ ورپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ اس وقت ملکی پیداوار میں لائیو سٹاکا حصہ تقریبا ً بارہ فیصد اور زرعی پیداوار میں چھپن فیصد ہے ۔ آئندہ مالی سال میں اس شعبے کے لئے آٹھ ارب انسٹھ کروڑ روپے مختص کیے جا رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.