مشن دہشت گردی و منشیات کیخلاف جنگ کھیلوں کے سنگ کے تاریخ ساز مقابلے 28ویں روز میں داخل
ہفتہ 13 جون 2015 17:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اور وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ سندھ اور سندھ پولیس کے بھرپور تعاون کے ساتھ 17مئی سے جاری چالیس روزہ مشن ’’مشن دہشت گردی و منشیات کے خلاف جنگ کھیلوں کے سنگ ‘‘کے تاریخ ساز مقابلے 28ویں روز میں داخل ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
آج مشن کے چئیر مین عابد علی ایڈووکیٹ اور چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان نے کراچی میں کھیلے جانے والے ان مقابلوں کے چاروں زونز ایسٹ ویسٹ ساوتھ اور نارتھ زو ن کا ہنگامی دورہ کیا،کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے جوش و ولولے ، ہمت و لگن اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا ۔
کراچی سینٹرل زون میں عابد علی ایڈووکیٹ نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں گولڈن ٹرافیاں اور خصوصی سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے، اس دوران پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد ، افواج پاکستان زندہ باد ، دہشت گرد مردہ باد، منشیات فروش مردہ باد اور سندھ پولیس زندہ باد کے پر شگاف نعرے بھی لگائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.