`بچے ہمارا مستقبل ہیں ،ڈاکٹر احسان صادق
بچوں پر خصوصی توجہ سے قوم تیزی سے ترقی کرتی ہے،آر پی او بہاولپور`
ہفتہ 13 جون 2015 21:06
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور ڈاکٹر احسان صادق نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور جس معاشرے میں بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے وہ قوم تیزی سے ترقی کرتی ہے۔ وہ یہاں پولیس لائن میں بچوں کا ایک دن پولیس کے ساتھ منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں ڈی پی اوسرفراز احمد فلکی، پولیس شہری رابطہ کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر رانا محمد طارق اور مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔
آر پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور ہماری نئی نسل کو اس سے مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن ہمیں اس سے گھبرانے کی بجائے دہشت گردوں کا جرأت سے مقابلہ کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی ختم ہو رہی ہے اور حکومت نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے مل کر ایسا ٹھوس اور مربوط لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس کے ذریعے ہم دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کو پرامن، خوشحال ملک بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل حضرت قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ڈی پی او سرفراز احمد فلکی نے کہا کہ آج کے بچوں نے کل ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے اور انہوں نے مختلف ملکی اداروں میں خرابیوں کو ختم کرنا ہے۔ تقریب میں بچوں کو ٹریفک قوانین اور قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر بچوں نے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے۔ قبل ازیں بچوں نے تھانہ بغداد الجدید، 15 اور ڈی پی او آفس کا بھی دورہ کیا۔شہری رابطہ کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر رانا محمد طارق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ممتاز سماجی رہنما جمشید کریم نے سرانجام دیئے۔ آخر میں تقریب میں شرکت کرنے والے بچوں میں تحائف اور انعامات تقسیم کئے گئے`مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.