250سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں 29ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں،صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن
حکومت ساڑھے3 ارب روپے سالانہ فنڈز کے علاوہ ترقیاتی اور غیرترقیاتی اخراجات کے لئے 78 کروڑ روپے اضافی فراہم کرے گی، آصف سعید کی گفتگو
ہفتہ 13 جون 2015 23:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت پنجاب نے سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے نئے مالی سال میں ساڑھے تین ارب روپے رکھے ہیں جو بصارت سے محروم افراد سمیت سپیشل افراد کی سماجی بحالی پر خرچ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں سپیشل افراد کی سہولت کے لئے حکومت پنجاب سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ترقیاتی اور غیرترقیاتی اخراجات کے لئے 78 کروڑ روپے فراہم کرے گی جو ساڑھے تین ارب کے علاوہ ہونگے۔
آصف سعید منہیس نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل افراد کے لئے حکومت کی زیرنگرانی 250سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں جہاں 29 ہزار سے زائد خصوصی (معذور)طلباوطالبات زیرتعلیم ہیں جہاں خصوصی افراد کو حکومت کی طرف سے یونیفار، کھانا اور کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔ خصوصی افراد کو امدادی آلات بھی حکومت کی طرف سے مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔ خصوصی افراد کی آمدورفت میں سہولت کے لئے ٹرانسپورٹ بھی میسر ہے اور رہائش کے لئے ہوسٹل کی سہولت مفت فراہم کی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.