بالی ووڈ میں کسی بھی اداکار کا مذاق بنانا کوئی بڑی بات نہیں‘رشی کپور
رنبیر کپور اس وقت اپنے کرئیر کے مشکل ترین وقت سے گذر رہا ہے، جس سے اسے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
اتوار 14 جون 2015 11:26
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کسی بھی اداکار کا مذاق بنانا کوئی بڑی بات نہیں، رنبیر کپور اس وقت اپنے کرئیر کے مشکل ترین وقت سے گذر رہا ہے، جس سے اسے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔یاد رہے کہ رواں سال ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں بولی وڈ کے اداکاروں ارجن کپور اور رنویر سنگھ کی جانب سے اداکار رنبیر کپور کی فلموں میں مسلسل ناکامی کا مذاق اڑایا گیا تھا، جس کی وجہ یہ ہے کہ رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”بومبے ویلوٹ“ باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔
اس فلم میں اداکارہ انشکا شرما کا نام ’روزی‘ رکھا گیا تھا جس پر دونوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ رنبیر کا نام 'روٹی' ہونا چاہیے تھا کیوں کہ فلم نے ہدایت کار انوراگ کشپ کی روزی روٹی چھین لی ہے۔(جاری ہے)
انڈین ایکسپریس کے مطابق اداکار رشی کپور کا اپنے لاڈلے بیٹے رنبیر کے مذاق کے بارے میں کہنا تھا کہ اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے، بالی ووڈ میں اداکاروں کا عموماً مذاق بنایا جاتا رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ رنبیر اس وقت اپنے کریئر کے مشکل ترین دور سے گذر رہا ہے تاہم ان کی مسلسل فلاپ ہوتی فلمیں یقیناً ان کو بہت کچھ سکھائیں گی۔رشی کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے کرئیر میں کافی غلطیاں بھی کی ہیں البتہ وہ بہت جلد پہلے کی طرح بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں کی فہرست میں شمار ہو جائے گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.