سری لنکن بورڈ الیون کیخلاف وارم اپ میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز فلاپ
اتوار 14 جون 2015 13:46
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)سری لنکا بورڈ الیون کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ میں پاکستان کی فاسٹ بولنگ مکمل ناکام ہوگئی۔ وہاب ریاض،جنیدخان اوراحسان عادل کے ہاتھ ایک ایک وکٹ ہی آسکی۔ سپنرذوالفقاربابرنے چھ اوریاسرشاہ نے دو وکٹیں لیں۔کولمبو میں سری لنکن ٹور کے واحد وارم اپ میچ میں پاکستان کا پیس اٹیک بالکل غیرموثرثابت ہوا۔
غیرمعروف کھلاڑیوں کی ٹیم کے خلاف بھی وہاب ریاض، جنید خان، احسان عادل اور عمران خان کوئی خاص کارکردگی پیش نہ کرسکے۔ پہلی اننگ میں لیفٹ آرم سپنرذوالفقاربابر نے چھ اورلیگ سپنر یاسرشاہ نے دو وکٹیں لیکر مصباح الیون کو چھ رنز کی معمولی برتری دلائی۔ پہلی بارٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے والے اوپنرکوشل پریرا نے سنچری بنائی۔(جاری ہے)
دوسری اننگ میں سری لنکا بورڈ الیون نے صرف ستائیس اوورز میں ایک سوانتیس رنز بنائے۔
کرونا رتنے اوراپل تھرنگا ففٹیز بناکرریٹائر ہوگئے۔ اننگ کی واحد وکٹ احسان عادل کو ملی۔ دوسری جانب سری لنکا کے جیفری وندرسے نے پہلی اننگ میں پانچ اوردوسری میں تین وکٹیں لیں۔ پاکستانی بیٹسمینوں میں احمد شہزاد، یونس خان، شان مسعود اوراظہرعلی ہی اچھی بیٹنگ کر سکے۔ اس صورتحال میں میزبان ٹیم کیخلاف ٹیسٹ سیریز قومی ٹیم کے لئے کافی مشکل ثابت ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.