رس چوسنے والے کیڑوں کی قوت مدافعت میں اضافہ سے بی ٹی کاٹن کی پیداوار میں کمی کا خدشہ
پیر 15 جون 2015 13:52
فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پنجاب کے کپاس کی کاشت کے اضلاع میں بالعموم اور جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان ، خانیوال ، راجن پور ، مظفر گڑھ ، ڈی جی خان وغیرہ میں بالخصوص بی ٹی کاٹن کی بڑھتی ہوئی کاشت سے رس چوسنے والے کیڑوں تھرپس ، سبز تیلہ،جوں، سفید مکھی وغیرہ کے حملے میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے کپاس کے کاشتکاروں کو مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے لہٰذا ان کیڑوں سے بچاؤ کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایا کہ رس چوسنے والے کیڑوں میں قوت مدافعت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ ان کے تدارک کیلئے روائتی ادویات کا غیر مئوثر ہونا ، ایک ہی طریقہ اثر کی حامل ادویات کا بار بار استعمال ، مختلف طریقہ اثر رکھنے والی ادویات کی مارکیٹ میں عدم دستیابی رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ کی شدت کا باعث بن رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کپا س کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موسمی حالات کے مطابق بدلتے ہوئے تقاضوں کے پیش نظر رس چوسنے والے کیڑوں کی مینجمنٹ کیلئے محکمہ زراعت کی مشاورت سے ایسے سپرے اور کیڑے مار ادویات استعمال کریں جو منفرد طریقہ اثر کی حامل ، قوت مدافعت رکھنے والے رس چوسنے والے کیڑوں کے خلاف انتہائی مئوثر اور کپاس کی فصل کیلئے محفوظ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ مشاہدہ میں آتے ہی محکمہ زراعت کے حکام کی مشاورت سے مناسب زرعی زہروں کا سپرے یقینی بنایا جائے تاکہ کپاس کی فصل کو نقصان سے بچانے میں مدد مل سکے ۔مزید تجارتی خبریں
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.