بھارت کی شرائط پرمذاکرات نہیں کریں گے ‘کشمیر اور پانی کا مسئلہ اٹھائے بغیربھارت سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ‘ پاکستان
پیر 15 جون 2015 14:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کی شرائط پرمذاکرات نہیں کریں گے ‘کشمیر اور پانی کا مسئلہ اٹھائے بغیربھارت سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ‘ بھارت نے کچھ عرصے میں لائن آف کنٹرول پر بہت زیادہ خلاف ورزیاں کی ہیں، پاکستان مخالف بیانات بھی بھارتی سیاسی قیادت کے جنگی ذہن کے عکاس ہیں ‘ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو کوئی خطرہ نہیں ‘روہنگیا مسلمانوں کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہئیں ۔
اسلام آباد میں سارک ممالک کے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن / ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہوں کی دوروزہ کانفرنس کے افتتاح سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت نے کچھ عرصے میں لائن آف کنٹرول پر بہت زیادہ خلاف ورزیاں کی ہیں، پاکستان مخالف بیانات بھی بھارتی سیاسی قیادت کے جنگی ذہن کے عکاس ہیں۔(جاری ہے)
مشیر خارجہ نے بھارت کو کشیدگی سے پاک تعلقات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر امید تھے کہ بھارت میں نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے پر مذاکرات کا سلسلہ بحال ہو جائیگا تاہم یہ بھی واضح کر دیا کہ بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں کریں گے۔
سرتاج عزیز نے عالمی برادری سے بھارتی وزیراعظم کے پاکستان توڑنے سے متعلق بیان کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت کے بیانات کے پیچھے کچھ اورسوچ کارفرماہے ‘نریندرمودی نے پاکستان مخالف نعرے لگاکرانتخاب جیتا اور کشمیرکاالیکشن بھی پاکستان مخالف بیانات دیکرلڑاگیا۔ ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہاکہ اگر بھارت سے دوستی ممکن نہیں تو ہم بھارت کے ساتھ کشیدگی سے پاک تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔سرتاج عزیز نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو کوئی خطرہ نہیں ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہئیں مشیر برائے قومی سلامتی و امورِ خارجہ نے کہاکہ وہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے منگل جدہ روانہ ہورہے ہیں جہاں یمن سعودی تنازع کے ساتھ ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں کی حلات زار سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایشیاء کی حکومتوں کوتعلیم اورروزگار پرزیادہ سے زیادہ رقوم خرچ کرناہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.