دشمن کی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں جھیلنے والے تحریک آزادی کا ہراول دستہ پوری قوم کے ہیرو ہیں،الشیخ رائد صلاح
پیر 15 جون 2015 14:43
جنین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)اسلامی تحریک کے سربراہ ، بزرگ فلسطینی لیڈر الشیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں جھیلنے والے تحریک آزادی کا ہراول دستہ پوری قوم کے ہیرو ہیں، اسیران کی لازوال قربانیوں کو کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
(جاری ہے)
الشیخ رائد صلاح نے یہ بات اسرائیل جیل میں بھوک ہڑتال کرنیوالے فلسطینی الشیخ خضرعدنان کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر کہی، الشیخ صلاح نے بھوک ہڑتالی اسیر کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینی عدنان کیساتھ اور ان کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کے جبر وتشدد کا سامنا کرنیوالوں میں الشیخ عدنان منفرد مثال ہیں۔ انہوں نے اپنی جرات ،بہادری سے صہیونی دشمن کے سامنے حق اور سچ کہنے کاجذبہ پوری قوم کو دیا۔الشیخ صلاح نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات اب ختم ہو رہی ہے۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہزاروں فلسطینی آزادی کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہونگے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.