بلجیم ‘موبائل فون پر میسج کرنے والوں کیلئے ٹیکسٹ والکنگ لینز کے نام سے مخصوص رہداریاں بنادی گئیں
پیر 15 جون 2015 16:46
اینٹورپ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)بلجیم کے شہر اینٹورپ کے وسط میں موبائل فون پر میسج کرنے والوں کیلئے ٹیکسٹ والکنگ لینز کے نام سے مخصوص رہداریاں بنادی گئی ہیں تاکہ وہ دیگر پیدل چلنے والے افراد سے ٹکرانے سے بچ سکیں۔‘ منصوبے کے پیچھے شہر میں واقع سمارٹ فونوں کی ایک دکان ہے اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کا اصل مقصد اپنی تشہیر ہے ‘میسج کرتے ہوئے لوگوں سے ٹکرانے کی وجہ سے بڑی تعداد میں موبائیل فون ٹوٹتے ہیں۔
واضح رہے کہ اب دنیا میں موبائل فونوں کی تعداد انسانوں سے زیادہ ہے۔موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں کل موبائل فونوں کی تعداد سات اعشاریہ پانچ ارب ہے ‘ امریکی محکمہ مردم شماری کے مطابق اس وقت دنیا کی آبادی تقریباً سات اعشاریہ دو ارب ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق شہر میں واقع ایک سمارٹ فونوں کی ملیب نامی لیبارٹری کے ترجمان نے بتایا کہ شائد آپ بھی اپنے فون پر اپنے عزیز واقارب کو میسج کرتے ہوئے سڑک پر ہر چیز سے بے خبر ہو کر چلتے ہوں اور آپ کی تمام تر توجہ صرف فون کی سکرین ہو۔
یہ دوسرے پیدل چلنے والوں سے ٹکرانے کی وجہ بنتا ہے اور جب آپ بغیر دیکھے سڑک پار کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ بے خبری میں آپ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہوں۔ملیب کے مطابق وہ فونوں کی مرمت کے علاوہ جدید گیجٹس بھی بیچتے ہیں اور فون صارفین کو ماہر مشورے بھی دیتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ رہداریاں فی الحال عارضی طور پر بنائی گئی ہیں لیکن ممکن ہے کہ انھیں مستقل کر دیا جائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.