خیبرپختونخوا بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے38ارب روپے سے زائدرقم مختص
بجٹ میں ہیپا ٹا ئیٹس، ایچ آئی وی اور تھیلی سیمیا کوکنٹرول کرنے کیلئے بھی نیا مربوط پروگرام شروع کیا جائے گا
پیر 15 جون 2015 17:52
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) صوبائی بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے38ارب روپے سے زائدرقم مختص کی گئی ہے۔ صوبائی بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے 29ارب 95کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صحت کے شعبے کے 98 شعبوں کے لئے 8ارب 28 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان تراکئی نے مالی سال 2015-16 کے لئے صوبائی بجٹ کو ایک متوازن عوام دوست اور ٹیکس فری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور اس میں غربت کے خاتمے اور غریب ومتوسط طبقے کی فلاح وبہود کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ان کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے 29ارب 95کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صحت کے شعبے کے 98 شعبوں کے لئے 8ارب 28 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
ان شعبوں میں ڈویژنل سطح پر ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور سوات میں فوڈ اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹیوں کا قیام،پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل، نوشہر ہ میڈیکل کالج اور زوالفقار علی بھٹوں میڈیکل کالج پشاور کی عمارتوں کی تعمیر، تیمر گرہ میں میدیکل کالج کا قیام،حیات آباد میڈیکل کمپلکس پشاور میں آر تھو پیڈک اور ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے یونٹ کا قیام اور صوبہ بھر کے تمام میڈیکل ٹیئچنگ انسٹیٹیوٹس کی بہتری قابل ذکر ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے کی اہمیت کے پیش نظر ایک جامع منصوبہ بندی کی ہے جس کے ذریعے زچہ و بچہ کی صحت، بنیادی صحت میں بہتری، ہیپا ٹائیٹس، بیکٹیریا اور ڈینگی سے بچاوٗ کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ بچیوں اور ماوٗں کی شرح اموات کو کم کم کرنے کے علاوہ کینسر ، یرقان ، اور ٹی بی کے مریضوں کو بھی مفت علاج فراہم کیا جا ئے گاجبکہ پولیواور دیگر متعلقہ بیماریوں کے خاتمے کے لئے ایک نیا پانچ سالہ پروگرام، خیبر پختونخوا امیونائزیشن پروگرام شروع کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبائی بجٹ میں ہیپا ٹا ئیٹس، ایچ آئی وی اور تھیلی سیمیا کوکنٹرول کرنے کیلئے بھی ایک نیا مربوط پروگرام شروع کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.