جنوبی کوریا میں ’مرس‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
پیر 15 جون 2015 19:20
سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء )جنوبی کوریا میں مرس یا ’مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم‘ سے ایک اور مریض کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ۔عالمی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں پانچ نئے کیسز کی بھی تشخیص ہوئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک جنوبی کوریا میں 150 لوگوں کو یہ وائرس منتقل ہوچکا ہے۔
یہ مشرقِ وسطیٰ سے باہر کسی ملک میں ’مرس‘ کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔دوسری جانب سلواکیا میں ایک جنوبی کوریائی شخص میں مرس کے وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔تین جون کو سلواکیا کے دارالحکومت براٹسلاوا پہنچنے کے بعد اس 38 سالہ شخص میں اسہال، بخار اور جلد پر نشانات کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔(جاری ہے)
خون کے چار ٹیسٹوں میں سے تین کے نتائج منفی آئے ہیں تاہم چوتھا ٹیسٹ تاحال واضح نہیں اس لیے حکام کا کہنا ہے کہ وہ مزید ٹیسٹ کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق یہ شخص جنوبی کوریا کی کار بنانے والی کمپنی کیا کے ایک سب کنٹریکٹر کے لیے کام کرتا ہے۔اس سے قبل جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ایک ہسپتال نے اس اطلاع کے بعد کہ وہ ملک میں مڈل ایسٹ ریسپریٹر سنڈروم (مرس) بیماری کے آدھے سے زیادہ کیسز کی وجہ ہے اپنی زیادہ تر سروسز معطل کر دیں۔سام سنگ میڈیکل سینٹر کے صدر نے اتوار کو عوام سے معافی مانگی تھی۔سام سنگ میڈیکل سینٹر کے صدر سونگ جائی ہون نے رپورٹروں کو بتایا کہ ہسپتال نئے مریضوں کو داخل نہیں کر رہا اور نہ ہی آؤٹ پیشنٹس میں مریضوں کا علاج کر رہا ہے۔ ہسپتال کے مطابق وہ ایسا اس لیے کر رہا ہے تاکہ یہ انفیکشن مریضوں اور طبی عملے میں مزید نہ پھیل جائے۔انھوں نے کہا کہ یہ سب ہماری ذمہ داری اور ناکامی ہے کیونکہ ہم نے ایمرجنسی روم سٹاف کا درست طریقے سے انتظام نہیں کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ سروسز پر پابندی پر نظرِ ثانی 24 جون کو کریں گے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 70 سے زیادہ کیسز کا تعلق ہسپتال سے ملتا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بھی تنبیہ کرتے ہوئے مرس وائرس کو ’بڑی اور پیچیدہ‘ وبا قرار دیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.