آل پاکستان بزنس فورم اور رومانیہ کے سفارت خانے کے مابین تجارت اور ثقافت کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پردستخط
پیر 15 جون 2015 19:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آل پاکستان بزنس فورم (اے پی بی ایف ) اور رومانیہ کے سفارت خانے نے تجارت اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے پیرکومفاہمتی یادداشت پردستخط کردیئے۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب رومانیہ کے سفیر Ion Emilian اورآل پاکستان بزنس فورم کے صدرابراہیم قریشی کی صدارت میں ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں ممالک رومانیہ اورپاکستان کے مابین قریبی افہام وتفہیم میں اضافہ کیلئے تجارتی روابط اور ثقافتی تبادلوں کوفروغ دیں گے۔
اس پروگرام کے ذریعے ترقیاتی اقدامات اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان سیکٹر پرمرکوزیکساں اور بات چیت کیلئے B2B اجلاس منعقد اورکاروباری وفود کے دوروں کا انتظام کیا جائے گا۔ یہ سرگرمیاں تعلیمی تعلقات اورسماجی ترقی کی حمایت بالخصوص خواتین انٹرپرینیورزکی حوصلہ افزائی میں اضافہ کریں گی ۔(جاری ہے)
اس تعاون سے پاکستان میں تجارت، صحت، تعلیم، ثقافت، صنفی مساوات اور دیگر ترقیاتی پروگراموں کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔
رومانیہ کے سفیر آئن ایمیلین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رومانیہ کے سفارت خانے نے پاکستان میں تجارت، صحت، تعلیم، عوامی سفارتکاری، ثقافت، صنفی مساوات اور ترقی اوردیگر میں تعاون کے مختلف پروگراموں کے ایک وسیع سلسلے پر توجہ مرکوزکررکھی ہے اورسفارتخانہ اچھے شراکت دار تلاش کر رہا ہے۔آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی نے APBF کے ساتھ تعاون پر رومانیہ کے سفیرکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان بزنس فورم قومی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرنے کیلئے تعاون کی فرا ہمی پرا پنے نئے ساتھی رومانیہ کے سفارت خانے کا شکر گزار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم تندہی سے کاروباری رہنماؤں، چیمبرز اور ایسوسی ایشنزکوایک متحدہ پلیٹ فارم پرجمع کرنے کی کوششوں کررہے ہیں تاکہ پاکستانی عوام کے بہتر معیارزندگی کیلئے موثر پالیسیوں کے ذریعے پائیدار ترقی کو یقینی بنا سکیں۔ابراہیم قریشی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران، APBF نے قومی معیشت کی ترقی کیلئے متعدد قابل قدر خدمات انجام دی ہیں ۔ ہم اپنے مشترکہ اقدار اوردانشمندی کے ذریعے نئے مواقع اور باہمی فوائد پیدا کرنے کیلئے با وسائل تنظیموں اور کاروباری افراد کی نشاندہی کیلئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔یادرہے آل پاکستان بزنس فورم ابراہیم قریشی کی با صلاحیت قیادت کے تحت ایک متحرک کاروباری ایسوسی ایشن کے طور پر کام کررہی ہے جوکاروباری برادری اورانڈسٹری کے مفادات کوفروغ دیتی ہے ۔ فورم اپنے مینڈیٹ کے ایک حصے کے طور پر منصفانہ کاروباری پالیسیوں اور شفافیت کی وکالت بھی کرتا ہے ۔متنوع تجارتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 2000 تجربہ کارارکان کی نمائندگی کے ساتھ APBF نے سماجی ترقی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے معروف کاروباری اداروں اور انجمنوں کے تعاون سے بھی مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.