رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفتری اوقات کار کا اعلان

منگل 16 جون 2015 16:42

اسلام آباد ۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ماہ رمضان کے دوران دفتری اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے منگل کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ دفاتر جو ہفتہ میں پانچ روز کام کرتے ہیں، میں پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے بعد از دوپہر 2 بجے اور جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے بعد از دوپہر ایک بجے تک کے دفتری اوقات کار ہوں گے جبکہ ہفتہ میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات تک اور ہفتہ کو صبح 8 بجے سے بعد از دوپہر ایک بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :