
یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں. وفاقی سیکرٹری‘قائمہ کمیٹی کا آئی ٹی پارک میں تاخیرپر ناراضگی کا اظہار
میاں محمد ندیم
جمعرات 18 ستمبر 2025
17:32

(جاری ہے)
امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس خصوصی طور پر اسلام آباد آئی ٹی پارک میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں کمیٹی ممبر صادق میمن نے انٹرنیٹ کی سست روی، خلل اور رفتار کا مسئلہ اٹھا دیا کمیٹی کے رکن صادق میمن نے کہا کہ بتایا جارہا ہے کہ 3 نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3 نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟ جس پر سیکریٹری آئی ٹی نے بریفنگ دی کہ یمن کے ساحل پر بہت سی سب میرین کیبل کٹی ہیں، ایک یا 2 نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں، یمن کی صورتحال کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے، پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں. انہوں نے بتایا کہ کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روٹ پر منتقل کی ہے،کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں،کیبلز کی بحالی کے لیے خصوصی کشتیاں چاہیے ہوتی ہیں، 3 مزید کیبلز آنے والے 12 ماہ سے 18 ماہ میں آرہی ہیں، تینوں کیبلز پاکستان کی یورپ سے کنیکٹوٹی کریں گی 3 کیبلز کو پاکستان لانے کے لیے معاہدے ہوچکے ہیں. سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم نے اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کوریا کی فنڈنگ سے قائم ہورہا ہے، ٹیکنالوجی پارک کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا قرض ملا ہے،2017 میں یہ قرض دیا گیا اور 10 سال کا گریس پریڈ رکھا گیا، 30 سال کی مدت میں یہ قرض کوریا کو واپس کرنا ہے،قرضہ پاکستان نے 0.5 فیصد مارک اپ پر آسان اقساط پر واپس کرنا ہے. انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی پارک کا فوکس آئی ٹی کمپنیوں کو لا کر برآمدات بڑھانا ہے، اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک عالمی معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے، اسلام آباد اور کراچی آئی ٹی پارک کوریا کی فنڈنگ سے بن رہے ہیں، تاہم قائمہ کمیٹی نے آئی ٹی پارک میں تاخیر پر کمپنی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خط لکھنے کی ہدایت کردی. چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کمپنی کو اظہار ناراضی کا خط لکھے، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ منصوبہ شروع ہونے سے قبل بے حد بارشیں ہوئی ہیں، 2022 میں اسلام آباد آئی ٹی پارک منصوبے پر کام شروع ہوا، ڈالر بحران کی وجہ سے 6 ماہ درآمدات بند رہی ہے، ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وجہ سے بھی منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے کمپنی حکومت سے ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں چھوٹ مانگتی رہی ہے. کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ کیا معاہدے پر دستخط کے دوران ڈیوٹیز اور ٹیکسز پر بات نہیں ہوئی نمائندہ کورین کمپنی نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت اور کورین کمپنی الگ الگ تشریح کررہی ہیں اسلام آباد آئی ٹی پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی کہ 13 ماہ میں منصوبے کے 9 پراجیکٹ منیجر تبدیل ہوئے ہیں، کمپنی نے اس وجہ سے بھی ٹیکسر اور ڈیوٹی پر چھوٹ مانگی. چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ منصوبہ پہلے ہی 8 ماہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے کیا یہ منصوبہ 31 اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا، یہ منصوبہ 31 اکتوبر تک مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے کورین کمپنی کے نمائندے نے بھی تسلیم کیا کہ 31 اکتوبر تک منصوبہ مکمل نہیں ہوسکتا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ 31 اکتوبر تک مکمل نہ ہوا تو ایک اور ناراضی کا خط دیا جائے، کمپنی کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے، منصوبے کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر ہے، اسی میں مکمل کیا جائے، نومبر کے آغاز میں وزارت طے کرے کہ کمپنی کیخلاف کیا ایکشن لینا ہے. بعد ازاں اجلاس کے بعد قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے اسلام آباد آئی ٹی پارک کا دورہ بھی کیا اور ممبران نے آئی ٹی پارک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کورین کمپنی کے حکام نے منصوبے پر بریفنگ دی چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ امید ہے اسلام آباد آئی ٹی پارک منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا، آئی ٹی پارک میں آئی ٹی کمپنیاں ایک چھت تلے کام کریں گی، منصوبے کی تکمیل سے 10 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا.
مزید اہم خبریں
-
اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے. جسٹس حسن اظہر رضوی
-
یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
-
اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
-
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ،قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
-
ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توثیق
-
عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلئے پی ٹی آئی متحرک
-
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ ، بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
-
(ن) لیگ قومی جماعت ، صوبائیت یا ڈیم کارڈ کی سیاست کبھی نہیں کی‘ عظمیٰ بخاری
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا فیصلہ معطل، عہدے پربحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.