وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سرگوشی ، وزیراعظم کا حیدرآباد یونیورسٹی کا اعلان کرنے سے گریز

منگل 16 جون 2015 19:44

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سرگوشی ، وزیراعظم کا حیدرآباد یونیورسٹی ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وزیراعظم کو حیدرآباد یونیورسٹی کا اعلان کرنے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے بعد ایم کیو ایم کے پارلیمانی رہنماء عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو گرین لائن بس منصوبے کا تحفہ دینے اور کے فور واٹر سپلائی منصوبے کیلئے بجٹ میں فنڈز رکھنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم آج قومی اسمبلی میں حیدرآباد جو پچاس لاکھ لوگوں کا شہر ہے اس کیلئے یہاں یونیورسٹی کا اعلان کیا جائے جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال جو چار نشستیں چھوڑ کر بیٹھے تھے تیزی سے وزیراعظم نواز شریف کے پاس جا کر ان کے کان میں کچھ سرگوشی کی جس کے بعد وزیراعظم نے حیدرآباد کیلئے یونیورسٹی کا اعلان نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :