پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ ،محبوب پارک جمخانہ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
منگل 16 جون 2015 21:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) عامر کیبلز کے زیر اہتمام شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا پہلا کواٹر فائنل میچ محبوب پارک جمخانہ اور اپالو سپورٹس کے درمیان کھیلا گیا۔ جو کہ محبوب پارک جمخانہ نے 63 رنز سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اپالو سپورٹس کے کپتان رضا خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا محبوب پارک جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔
محمد حسن نے 51، ملک عمر فاروق 44 جمشید سلمان 37، نعیم اعظم 26، وقاص سلیم 18 اواصغر شہراز نے 28 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے سلمان علی نے 3/37، رضا خان 3/65، محمد عارف 2/32، اویس طارق 1/30 اور محمد مدثر نے 1/48 وکٹ حاصل کیں ۔(جاری ہے)
جواب میں اپالو سپورٹس کی ناقص بیٹنگ 33.3 اوور میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی۔ سلمان علی نے 61، اویس طارق 23، تنویر جبار 16، بلال ارشاد 17 اور شیر باز خان نے 14 رنز بنائے۔
محبوب پارک جمخانہ کی طرف سے مجاہد اسلم نے 3.33، محمد وقاص سلیم 2/30 ، محمد حارث نصیر 2/42 اوراصغر شہراز نے 1/24 وکٹ حاصل کیں۔ سیف اﷲ ، راشد ریاض ایمپائرز جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔ چیمپئن شپ کا دوسرا کواٹر فائنل میچ ماڈل ٹاؤن جمخانہ اور خرم جمخانہ کے درمیان 17 جون بروز بدھ شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم تیار
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.