ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم تیار

شہرہ آفاق کرکٹرز و ایتھلیٹس نے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 مئی 2024 11:21

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2024ء ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیویارک کا نساؤ اسٹیڈیم تیار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سٹیڈیم دیکھنے کے لیے پاکستان کے شعیب ملک، جمیکا کے یوسین بولٹ اور لیجنڈ کرکٹرز بھی آئے۔ انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، امریکی کرکٹ ٹیم کے کورے اینڈرسن اور موناک پٹیل بھی نیا سٹیڈیم دیکھنے آئے۔

اس موقع پر یوسین بولٹ اور کرکٹرز نے ایک بڑے کرکٹ بیٹ پر دستخط بھی کیے، یہ دستخط شدہ بیٹ ٹورنامٹ کے دوران گراؤنڈ میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم پاک بھارت میچ سمیت ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔ یہ اسٹیڈیم T20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ساتھ امریکا کے شریک میزبانوں کے تین مقامات میں سے ایک ہے۔

ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی گنجائش 34,000 ہے۔ یہ دنیا کا پہلا ماڈیولر کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ آئزن ہاور پارک میں منصوبے پر کام جنوری 2024ء میں شروع ہوا اور مئی میں مکمل ہوا۔