کمارسنگارا اگست میں بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے
بدھ 17 جون 2015 22:21
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) سری لنکن کرکٹر اور آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز کمارا سنگاکارا رواں برس اگست میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ دونوں ٹیموں کے بیچ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ گال میں کھیلا جائے گا۔ یہ وہی وینیو ہے جہاں سے پندرہ برس قبل سنگاکارا 20جولائی کو ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
اس وقت میدان میں مخالف ٹیم جنوبی افریقہ کی تھی۔ یہ میچ سنگاکارا کیلئے بے حد یادگار ہے کیونکہ اس میں ڈیبیو کے وقت دوسرے کنارے پر موجود مہیلا جے وردھنے کی صورت انہیں ایک مخلص دوست کا ساتھ بھی میئسر آیا۔ سری لنکا نے مہمان ٹیم کو اننگز کے فرق سے شکست بھی دی اور مرلی دھرن نے 171رنز کے عوض13وکٹس کے ذریعے شاندار ریکارڈ بھی قائم کیا۔(جاری ہے)
اس یادگار ٹیم پرفارمنس کی پندرہویں سالگرہ کو ابھی مہینے سے بھی کم وقت بیتا ہوگا جب سنگاکارا ایک بار پھر جذباتی انداز میں میدان میں اتریں گے اور اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی آخری اننگز کھیلیں گے۔
وہ ون ڈے سے حالیہ ورلڈ کپ کے بعد ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ سنگاکارا نے تاحال12203رنز سکور کررکھے ہیں۔ یہ میچ18اگست سے شروع ہوگا۔ سری لنکن بورڈ واضح کرچکا ہے کہ وہ سنگاکارا کو سری لنکن کرکٹ سے دور نہیں ہونے دیا گا بلکہ ملکی کرکٹ کیلئے ان کی خدمات کو کسی اور طرح استعمال میں لائے گامزید کھیلوں کی خبریں
-
حسن علی کو پاکستان کے ٹی ٹونٹی سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا
-
رستم زماں المعروف گاما پہلوان کا یوم پیدائش منایا گیا
-
کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں بابر اعظم نے میری بہت مدد کی، صائم ایوب کا انکشاف
-
آئی پی ایل پر پاکستان سیریز کو فوقیت ، مائیکل وان انگلش کرکٹرز کے دفاع میں سامنے آگئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: آئی سی سی بھارتی ٹیم کو میگا ایونٹ جتوانے کیلئے ہر طرح سے سپورٹ فراہم کرنے لگی
-
وسیم اکرم کی آئی پی ایل پر پاکستان سیریز کو ترجیح دینے والے انگلش کھلاڑیوں پر کڑی تنقید
-
جوز بٹلر آئی پی ایل پر پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ترجیح دینے کے دفاع میں سامنے آگئے
-
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دنیائے کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ
-
پاکستانی کوہ پیما سربازعلی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.