امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرا ہتمام استقبال رمضان کے سلسلے میں نشست کا انعقاد

بدھ 17 جون 2015 22:57

لاہور ۔17 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز علی نے استقبال ماہ رمضان کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی، اس سلسلہ میں قرآن و خودسازی کے حوالے سے یونٹس و ڈیژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر، ہمدردی کا نام ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دعا و مناجات کی محافل کے انعقاد کا مقصد فلسفہ خودسازی کو درک کرنا ہے، عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے جہاد نفس، حب دنیا فلسفہ آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر دروس انعقاد کئے جائیں گے۔