پی سی بی نے گورننگ بورڈ میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا
جمعرات 18 جون 2015 11:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) پی سی بی نے گورننگ بورڈ میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، البتہ انھیں ووٹ دینے کا اختیار نہیں ہو گا، فی الحال اس میں شامل واحد کرکٹر اقبال قاسم بھی اگست میں سبکدوش ہو جائینگے، انھیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اہم ذمہ داری سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ شہریار خان نے گذشتہ دنوں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سابق کھلاڑیوں پر مشتمل ایک کرکٹ کمیٹی بنا رہے ہیں جو شکیل شیخ کی زیر سربراہی موجودہ کمیٹی کی جگہ لے گی، دلچسپ بات یہ تھی کہ اس کمیٹی میں سوائے شکیل کے دیگر چاروں ارکان سابق کرکٹرز ہی تھے، قبل از وقت اعلان سے موجودہ کمیٹی چیف خبردار ہو گئے۔
دوسری جانب اقبال قاسم کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا انچارج بنانے پر غور ہو رہا ہے، آئندہ چند ماہ میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا جائیگا، ریجنل اکیڈمی کی تکمیل کے بعد اس کے معاملات بھی انہی کے سپرد ہونگے، یاد رہے کہ اقبال قاسم نے نیشنل اسٹیڈیم اسپورٹس کمپلیکس کے معاملات بہترین انداز سے سنبھالے، ماہرین کے مطابق وہ اس پوسٹ کیلیے بھی بہترین انتخاب ثابت ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.