نائیجریا ‘ریڈیو پر ایک اپیل کے ذریعے شوہر تلاش کرنے والی خاتون کی کوشش کامیاب رہی

جمعہ 19 جون 2015 12:58

نائیجریا ‘ریڈیو پر ایک اپیل کے ذریعے شوہر تلاش کرنے والی خاتون کی کوشش ..

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء)نائجیریا میں ریڈیو پر ایک اپیل کے ذریعے شوہر تلاش کرنے والی خاتون کی کوشش کامیاب رہی ہے۔نائجیریا کے شہر کانو میں فریڈم ریڈیو سے منسلک صحافی نصیرو زانگو نے بتایا کہ یہ اپیل منگل کو 22 سالہ زینب عبدالمالک کی جانب سے نشر کی گئی تھی۔ اپیل میں شادی کے خواہشمند افراد سے بدھ کو ریڈیو سٹیشن آنے کو کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نصیرو زانگو نے کہا کہ خاتون کی جانب سے منتخب ہونے کی صورت میں مکان اور گاڑی دینے کے وعدے کی وجہ سے سینکڑوں افراد اپیل نشر ہونے کے اگلے دن مقررہ مقام پر پہنچے۔انھوں نے بتایا کہ ریڈیو سٹیشن پر اتنا رش ہو گیا تھا کہ پولیس بلانا پڑی جو زینب عبدالمالک کو وہاں سے نکال کر لے گئی تاہم نصیرو کے مطابق پولیس کے آنے سے قبل زینب اپنے جیون ساتھی کو ڈھونڈنے میں کامیاب رہیں تاہم منتخب کیے جانے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔زینب نے شوہر کی تلاش کے لیے غیرمعمولی طریقہ اپنانے کے بارے میں نائجیریا کے مقامی اخبار کو بتایا کہ انھوں نے اپنے سابقہ محبوب پر تقریبا 50 لاکھ نیرا (25 ہزار ڈالر) خرچ کیے تاہم وہ انھیں دغا دے گیا تھا۔