چاڈ کے وزیر اعظم نے برقعے پر پابندی عائدکردی

جمعہ 19 جون 2015 14:11

چاڈ کے وزیر اعظم نے برقعے پر پابندی عائدکردی

انجامینا۔19جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) چاڈ کے وزیر اعظم کلزیوبی فیمی ڈیوبیٹ نے برقعے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ مارکیٹوں سے برقعوں کو قبضے میں لیکر نذر آتش کر دیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم نے مذہبی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے برقع پہننے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا اطلاق نہ صرف عوامی مقامات اور سکولوں پر بلکہ پورے ملک پر ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی قسم کے لباس جو آنکھوں کے سوا چہرے کو کیمو فلاج کر دے کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ وہ اس پیغام کو گرجا گھروں اور دیگر مقدس مقامات کے ذریعے آگے پھیلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو برقعے میں نظر آئے گا اسے سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ مزکورہ حکم پیر کو ہونے والے خودکش حملوں کے بعد نافذ کیا گیا ہے جس میں 33افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ وزیر اعظم نے سیکورٹی فورسز کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ مارکیٹوں سے برقعوں کو قبضے میں لیتے ہوئے آگ لگا دیں۔