برطانیہ ‘جہاز سے گرنے والا شخص ہلاک ہوگیا

ہفتہ 20 جون 2015 16:15

برطانیہ ‘جہاز سے گرنے والا شخص ہلاک ہوگیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) برطانوی پولیس نے کہاہے کہ دارالحکومت لندن کی عمارت کی چھت سے مشتبہ شخص کی لاش ملی ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ برٹش ایئرویز کی پرواز سے نیچے گرا ہے۔ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق جہاز کے پہیوں کیاندر چھپ کر طویل فضائی سفر کرنے والا متاثرہ شخص مبینہ طور پر جہاز سے ایک کاروباری ادارے کی چھت پر گرا تھا۔

واقعہ گزشتہ روز صبح ساڑھے نو بجے پیش آیا جب بوئنگ 747 طیارہ ہیتھرو ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے پہلے مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ کے اوپر نچلی پرواز کر رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق برطانوی ایئرویز کی پرواز گذشتہ روز جب جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے آٹھ ہزار میل کی مسافت طے کرکے، ہیتھرو ہوائی اڈے پر پہنچی تو اس کے انڈر کیرج (پہیوں والی جگہ) کے اندر ایک شخص چھپا ہوا تھاجسے عملے نے بے ہوشی کی حالت میں طیارے سے باہر نکالا۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کیترجمان نے کہا کہ پولس اور لندن ایمبولینس سروس کو ایک کاروباری احاطے کی چھت پر سے ایک مردہ شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس نے فی الحال مرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی اور اس کی موت کی وجوہات کو نامعلوم بتایا ہے تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ یہ لاش جہاز پر چھپ کر سفر کرنے والے ایک شخص کی ۔

متعلقہ عنوان :